متفرقہ

القاعدہ کےساتھ ترکی کےگہرےتعلقات

pic alqaedaترکی کے فوجی ، سیاسی اور انٹیلی جنس حکام نے شام میں القاعدہ کے عناصر کےساتھ قریبی تعلقات قائم کر لۓ ہیں۔

ترکی سے شائع ہونے والے اخبار آئیڈینلیک کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران ترکی نے سعودی عرب اور بعض یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ القاعدہ کے بعض عناصر کو افغانستان سے شام میں منتقل کردیا ہے۔ القاعدہ کے ان عناصر کو ترکی کے اسلحے سے مسلح کیا گیا ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران یہ عناصر حلب کے علاقے میں اکٹھا ہوئے ہیں اور اس علاقے میں وسیع پیمانے پر ہونے والے قتل عام میں ملوث ہیں۔
ترکی اور القاعدہ کے تعلقات اس حد تک وسیع ہیں کہ گزشتہ ہفتے القاعدہ کے پچاس عناصر کو سعودی عرب کی ناس ایئر لائن کے ہوائي جہاز کے ذریعے ریاض کے ہوائی اڈے سے ترکی کے جنوبی شہر ہاتا کی ایئرپورٹ منتقل کیاگيا۔ اس گروہ کو ترکی کے سیکورٹی حکام کی جانب سے اسلحے سے لیس کۓ جانے کے بعد شام کے سرحدی علاقے باب الحوا میں منتقل کرنے کے بعد نام نہاد فری سیرین آرمی کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button