متفرقہ

اسلامك موومنٹ نائجيريا كے سر براہ كی شيعہ عالم دين كے قتل كی شديد مذمت

shiitenews shaheedاسلامك موومنٹ نائجيريا كے سربراہ شيخ ابرہيم يعقوب زكزكی نے ۲۸ مئی كو زاریہ شہر كے امام بارگاہ بقیہ اللہ كے شيعہ عالم كے مشكوك قتل كی شديد مذمت كی ہے ۔
اسلامك موومنٹ كے رہبر شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی نے فاتسكوم شہر میں اسلامك موومنٹ كے دفتر پر مسلح افراد كے حملے میں تين افراد شہيد اور متعدد زخمی ہونے كے واقعہ كی شديد مذمت كی ہے ۔

شيخ زكزكی نے اس بارے میں كہا :مسلح افراد فاتسكوم شہر میں اسلامك موومنٹ كے نمائندے شيخ مصطفی كو قتل كرنا چاہتے تھے ليكن اپنے مقصد میں كامياب نہیں ہوسكے ۔

اسلامك موومنٹ كے رہبر نے عوام سے ان زخمی افراد كی صحت يابی كے لیے دعا كی اپيل كی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button