متفرقہ
ملائیشیا:وہابی سلفیوں کی شیعہ دشمنی کاروائیاں

الرضا کے کے جاری کردہ بیان کے مطابق چار افراد بشمول الرضا کے ڈائرکٹر محمد کامل ظہری عبد العزیز،رادن احمد فیضل ،سید محمد اور محمد اشرف کو سلانگر اسلامک شعبہ نے جمعرات کے روز دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک میلاد کے اجتماع سے گرفتار کیا گیا تھا۔
الرضا کے چیف نے وہابی سلفی پولیس کی اس کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چاروں شیعہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے ،ان کاکہنا تھا کہ ولادت دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کی محفل میں نہ صرف مسلمان موجود تھے بلکہ غیر مسلم اور دیگر اقلیتیں بھی موجود تھیں ،الرضا کے سربراہ کاکہنا تھا کہ گذشتہ برس بھی ملائیشین پولیس کے متعصبانہ رویہ کے سبب دسمبر میں مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔