متفرقہ
جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے عوام کو کچل دو ہم تمہارے ساتھ ہیں،جوباییڈن

واضح رہے کہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے امریکہ کے اشارے پر سعودی عرب نے اپنی فوج بحرین میں روانہ کی جس نے بحرین کے عوام کو اپنی بربریت اور جرم و جنایت کا نشانہ بنایا سعودی فوجیوں کے حملوں میں سرکاری اطلاعات کے مطابق 16 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک 25 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور ان افراد کی بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں مختلف مواقع پر اغوا کیا گیا اور شاید انہیں آل خلیفہ اور آل سعود کے سفاک جلادوں نے شہید کردیا ہو۔
آل خلیفی – آل نہیانی اور آل خلیفی فوجیوں نے اسپتالوں کا محاصرہ کرکے زخمیوں کے علاج میں بھی بڑے پیمانے پر رکاوٹ ڈالی جس کی وجہ سے بہت زيادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
آل خلیفہ – آل نہیان – آل صباح – آل ثانی اور خاص طور پر آل سعود یہودیوں کے حامی اور امریکہ نواز حکمراں ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔