متفرقہ

کربلا میں دھماکے،اقوام متحدہ اور آیت اللہ سیستانی کے نماییندے کی مذمت

karbala_UNOعراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ اور ترکی کے وزارتخانہ نے اپنے ایک الگ الگ پیغام میں میں امام حسین علیہ السلام کے زائروں پر کربلا میں دھشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نمائیدہ ایڈ میلکرت نے عراق میں گذشتہ روز شھر کربلا کے نذدیک ہوئے بم دھمکا جس میں عراق کے مختلف شھروں سے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے پیدل آ رہے عزاداروں پر  دھشت گردانہ حملہ جس حادثہ میں ۲۳۰ سے بھی زیادہ امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے شہید اور زخمی ہونے پر اس حملہ کی شدت کے ساتھ مذمت کی ۔
انہوں نے اس دھشت گردانہ حملات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : عراق کے مختلف ادیان کے مومنوں پر یہ جرم و جنایت، جو لوگ اپنے دینی پروگرام میں اپنے دینی حق کے ساتھ شرکت کرنے کے مقصد سے جا رہے تھے ھم لوگوں کو غمگین و فکر مند کر دیا ہے ۔
میلکرت نے بیان کیا : عراق میں مذھبی و نسلی تنوع قابل احترام ہے جو ڈموکراسی حکومت میں اعلی درجہ کے لئے ایک اھم عامل میں شمار کیا جاتا ہے ۔
ترکی کے خارجہ وزات نے بھی اپنے ایک بیانیہ میں اس دھشت گردی کی شدت کے ساتھ مذمت کی اور اپنے ملک میں اس حادثہ کے مجرومین کو علاج کے لئے قبول کرنے کی آمادگی کی تاکید کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ تین گاڑیاں جس میں بم رکھے گئے تھے عراق کے مختلف علاقہ جنوب شرق و شمال کربلا میں اس کو دھماکہ کی بنا پر ۲۵۶ عزادار امام حسین علیہ السلام کی شھادت واقع ہوئی جس میں بیشتر خواتین و چھوٹے بچے ہیں ۔
آیت اللہ سیستانی کے نماییندے کی جانب سے کربلا دھماکوں کی مذمت
آیت الله سیستانی کے نمائیدہ نے شھر کربلا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر دھشت گرد دھماکہ کی شدت کے ساتھ مذمت کی اور عراق کی خفیہ عملہ کو سرگرم ہونے پر زور دیا ۔
آیت الله سیستانی کے نمائیدہ حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلایی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو کہ امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں منعقد ہوا اس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر دھشت گردانہ دھماکہ کی شدت کے ساتھ مذمت کی اور کہا : یہ ظالم و جنایتی پارٹی کبھی بھی اپنے خبیثانہ مقصد اختلاف بر پا کرنا ، فتنہ پھیلانا ، تشدد و مشعل عراق میں ایجاد کرنے میں کامیاب نہی ہو سکتے ، وہ لوگ تمام اولاد عراق کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے جس طرح کہ کبھی حفاظتی فوج کو ھدف بناتے ہیں تو کبھی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو تشرف لا رہے زائروں کو نشانہ بباتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : عراق کے تمام قوموں کو چاہیئے کہ اس پارٹی کے ظلم و جنایت کے سامنے متحد و منسجم ہو کر مقابلہ کریں اور اس ملک میں لوگوں کے جان کی سلامتی کے لئے تلاش و کوشش کریں ۔
حجت الاسلام کربلایی نے خفیہ محکمہ کو سرگرم ہونے کی اپیل کرتے ہوئے وضاحت کی : اس طرح کی دھشت گردانہ عمل کو روکنے کے لئے حفاظتی فوج اپنے کاموں کو دلچسپی سے انجام دے اور اپنے خفیہ عملہ کو قوی بنائے اور پاک و مفید عناصر سے استفادہ کر کے خبیث مجرموں کے کارناموں کو ناکام بنائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button