تیونس کا عوامی انقلاب قیام عاشور کا ائینہ دار ہے

سعودی کے ایک اسکالر اوررائٹر نے تیونس کے عوامی انقلاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کہ تیونس کا عوامی انقلاب قیام عاشور اور قیام امام حسین (ع) کا ائینہ دار ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کے ایک اسکالر اوررائٹر ، راصد حسن الشیخ نے اپنے ایک مقالے میں عراق کے ڈیکٹیٹر صدام حسین کی حکومت کے گرنے اور تیونس کے عوامی انقلاب کے درمیان شباھت قائم کرتے ہوئے لکھا تیونس کے ڈیکٹیٹر نے ایک ماہ سے زیادہ عوامی انقلاب سے اگے استقامت کی اور اس کے بعد فرار کرنے پر مجبور ہوا مگر دونوں ڈیکٹیٹر کے درمیان کیا فرق ہے ؟اس نے مزید لکھا ہے کہ دونوں نے اپنی قوم پر مظالم ڈھائے اور گھرانوں میں فساد رائج کیا ۔
اس اسکالر نے مزید تحریر میں لکھا ہے کہ تیونس کے عوامی قیام میں سو سے بھی کم لوگ مارے گئے مگر عراق میں صدام حسین کی حکومت کے گرتے وقت ایک لاکھ سے بھی زیادہ لوگ مارے گئے اس کا سبب یہ تھا کہ تیونس کی عوام نے اپنے ڈیکٹیٹر سے ٹکرانے میں عراقی عوام کے بر خلاف امریکا اور فرانس پر تکیہ نہی کیا بلکہ انہوں نے خدا پر بھروسہ کرتےہوئے قیام تھا ۔








