عرب حکام امت اسلامیہ کی ترقیات سے خوف زدہ ہیں

21 جنوری, 2011 12:56

sheikh_essa_qasimبحرینی شیعہ عالم نے عرب حکام کی اسرائیل کی ترقیات سے حمایت کے سلسلے میں کہا : عرب حکام امت اسلامیہ کی ترقیات سے خوف زدہ ہیں ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، بحرین میں شیعوں کے رھنما ، آیت الله شیخ عیسی قاسم نے مسجد امام صادق(ع) دراز بحرین میں مسلمانوں کی عدم ترقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ دنیا کے تمام ممالک ترقی کی راہ میں گامزن ہیں اسلامی ممالک جو مسلمان حکام کے ہاتھوں ادارہ  ہورہے ہیں اور بے انتہا ثروت کے مالک بھی ہیں مگر ترقی کے قافلے سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اورحتی بعض اسلامی ممالک کی ترقیات سے خوف زدہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک دیگر اسلامی معاشرے کی ترقی سے شدید خوف زدہ اور ان کی دفاعی ترقیوں سے اضطرابی کیفیات کا شکار ہیں مگر اسرائیل جو اسلام اور مسلمانوں کا حقیقی دشمن ہے اسلحہ کی دنیا میں اس کی ترقیات مقابل خاموش ہیں اور در حقیقت درجہ اول کا دشمن نزدیک ترین دوست میں تبدیل ہوگیا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ اسلام ترقی ، پیشرفت اورسعادت کا ضامن ہے مگر امت اسلامیہ اپنے غیر صالح حکام کی بنیاد پر ابھی تک عقب ماندہ ہیں ۔
شیخ عیسیٰ قاسم نے مزید کہا کہ  سب سے بڑا خطرہ جس سے امت اسلامیہ مواجہ ہے وہ اسلامی ممالک کے حکام کا بعض اسلامی ممالک کی ترقیات کا خوف ہے کہ وہ اپنے تاریخی اور دیرینہ دشمن کی ترقی کو مسلمانوں کی ترقی سے کہیں زیادہ پسند کرتے ہیں اور اسلامی ممالک کی ترقی میں روڑے اٹکانے اور مسلمانوں کو عقب ماندہ رکھنے میں کسی کوشش سے دریغ نہی کرنا چاھتے ۔

2:12 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔