جرمن پروفیسر نے کربلامیں اسلام قبول کرلیا

21 جنوری, 2011 12:39

imam_hussain_flagجرمنی کے ایک پروفیسرنے کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام میں اسلام قبول کرلیا۔ ادیان نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہارد اشنایدر طبی تحقیقات کی غرض سے کربلا گئےتھے ۔ انہوں نے کہا جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے میں قدم رکھا تو میرے اوپر عجیب روحانی کیفیت طاری ہوئي جسے میں بیان کرنے سے قاصر ہوں ۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے اندر تبدیلی محسوس کی اور  حقانیت کی طرف مائل ہوگيا اور میں نے مذھب اھل بیت علیھم السلام قبول کرلیا جسے میں حقیقی اسلام سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امام حسین علیہ السلام میں اپنا گمشدہ خزانہ مل گیا اور میرا دل اپنے انتخاب کی حقانیت پر گواہی دے رہا ہے۔ قابل ذکرہے اھل بیت علیھم السلام کے روضوں میں ہزاروں افراد دین اسلام قبول کرتےہیں۔

11:07 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔