بحرین میں محرم کے خصوصی پروگرام

07 دسمبر, 2010 14:48

moharramبحرین میں محرم کے پہلے عشرے میں قومی سطح پر امام حسین(ع) اور قرآن کے زیرعنوان پروگرام منعقد کئے جارہےہیں۔ ان پروگراموں میں علماء اور دانشور تقریریں کریں گے۔ ان پروگراموں کے دوران عاشورا کے تعلق سے ٹی وی اور انٹرنیٹ سے بھی پروگرام دکھائے جائيں گے اور اھل فن نمائشیں بھی لگائيں گے۔ محرم اسپیشل پروگرامز کمیٹی کے ایک رکن محمد العصفور نے کہا کہ عشرہ کے دوران ایک بڑی کانفرنس بھی ہوگی جسمیں بلدیہ کے عھدیدار اور سرکاری حکام بھی شرکت کریں گے ، انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا جائزہ لیا  جائے گا۔ یادرہے بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

5:36 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔