متفرقہ
اسلام دوستی کا دعوا اوباما کا سب سے بڑا جھوٹ

انہوں نے مزید کہا : یہ جنایتیں جو مسلمانوں اور اسلام کے نام پر انجام پارہی ہیں دنیا اور جوانوں کے درمیان دین اسلام کا چہرہ مسخ ہونے کا سبب ہیں اور اس سے امت اسلامیہ کی دشمن میں فروانی اور دین اسلام کی تبلیغ میں بہت بڑی روکاوٹ پیدا ہوگی ہے ۔
آیت الله عیسی قاسم نے تاکید کی : حقیقی دین اسلام ان ساری جنایتوں کو محکوم کرتا ہے اور یہ جنایتیں جو دین اسلام پر بہت بڑا ظلم ہے اس کا شدید مخالف ہے ۔
بحرین کے شیعہ دینی رھنما نے انڈونیشیا میں بارک اوباما کے بیان کو بہت بڑا جھوٹ بیان کرتے ہوئے کہا : اوباما نے انڈونیشیا میں اعلان کیا کہ اسلام وامت اسلامیہ کا دشمن نہی ہے مگر یہ بیان ایک جھوٹ کے سوا کھ بھی نہی اور اگر وہ اپنے بیان میں سچا ہے تو پھر اسرائیل جو عالم اسلام کا سب بڑا دشمن ہے اور اس نے مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم روا رکھا ہے کیوں حمایت کرتا ہے اوراسلامی استقامت کی نابودی کے در پر کیوں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : امریکا ھرملک یا اسلامی اگنائزیشن جو استقلال وترقی چاھتے ہیں ان کا دشمن ہے اور اسلامی ثقافت سے مکمل مقابلہ کرنے کے باوجود خود کو مسلمانوں سے محبت کا دعوا کرتا ہے ۔
شیخ عیسی قاسم نے امریکا کو دوسروں کے احترام کی دعوت دیتے ہوئے کہا : امریکا کبھی بھی اسلام ومسلمانوں کا دوست دار نہی ہے اور ہاں اگر اپنے دعوے میں سچا ہے تو دنیا اسلام سے پابندیوں کو ہٹا کر، مسلمانوں کا احترام کرکے اس دوستی کے دعوے کو ثابت کرے اوراسے معلوم ہونا چاھئے کہ بہت جلد امت اسلامیہ اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں بنائے گی اور الھی وعدہ بہت جلد محقق ہوگا ۔