صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئےمسلمان متحدہو جائيں

اخوان المسلمیں اردن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اصحاب اور زوجات کی بے حرمتی کو حرام قراردینے کے رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ اخوان المسلمین اردن نے کہا ہے کہ یہ فتوی دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہمیت رکھتا ہے۔یادرہے رہبر انقلاب اسلامی نے سعودی عرب کے الاحسا علاقے کے بعض علماء اور دانشوروں کے سوال کےجواب میں تاکید فرمائي ہےکہ اھل سنت کے مقدسات منجملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجات و اصحاب کی بے حرمتی حرام ہے۔ یادرہے شیخ الازھرسمیت دنیا میں اھل سنت کی بزرگ شخصیتوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔








