متفرقہ

میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرنا لازم سمجھتا ہوں

qarzawiڈاکٹر یوسف القرضاوی نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں اسلامی انقلاب کے پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرنا لازم سمجھتا ہوں کہ انھوں نے فتوی صادر فرما کر سنی مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علمائے اسلام ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر شیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے: میں اپنے اوپر لازم سمجھتا ہوں کہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوی پر ان کا دلی شکریہ ادا کروں۔
شیخ یوسف القرضاوی "نبی اکرم (ص) کی مصاحبت” کے عنوان سے ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔
انھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا:  میں اس سوال کا جواب دینے اور اس موضوع پر بحث شروع کرنے سے قبل اپنے اوپر لازم سمجھتا ہوں کہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین کے حوالے سے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نئی فتوی پر ان کا دلی شکریہ ادا کروں۔
انھوں نے کہا: البتہ اس سے قبل بھی رہبر انقلاب اسلامی نے فتوی صادر فرما کر صحابہ کی توہین و اہانت کو حرام دیا تھا اور مجھے امید ہے کہ اس فتوی کا حق ادا ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button