امام موسی صدرکوآزاد کرانےکی کوشش کریں

ترکی کےایک اسلامی سینٹر نےاس ملک کےغیرسرکاری اداروں کودعوت دی ہےکہ وہ امام موسی صدرکوتیس سالہ اسیری سےآزاد کرانےکی کوشش کریں۔استانبول میں قائم اس اسلامی سینٹرنے کہاہےکہ تمام دانشوروں روشن فکروں ، مصنفوں اورحریت پسندوں سےاپیل کی جاتی ہےکہ وہ اس سلسلےمیں مل کرکام کریں اوراس تحریک میں شامل ہوجائيں۔
اس اپیل میں کہاگیاہے کہ ترکی کےغیرسرکاری اداروں کو صیہونی حکومت کےخلاف امام موسی صدرکی قابل فخرکوششوں کےتئيں وفاداررہنےکےدعوت دی جاتی ہے۔








