متفرقہ

دنیا بھر میں سید الشہداء ، علمدار کربلا اورسیدالساجدین کی ولادت کا جشن

imam_hussain_flagایران،عراق،شام،لبنان،مصر،اردن،ترکی،سوڈان،ملائیشیا،پاکستان،انڈیاسمیت افریقی ممالک اور مغربی ممالک سمیت دنیا بھر میں جشن ولادت امام حسین علیہ السلام،علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام اور زسیر کوفہ و شام حضرت امام سید زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے جشن میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جشن ولادت با سعادت ،ظہور پر نور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور فرزند رسول صلی اللہ علیہ والی وسلم حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہاہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے تمام ممالک کے شہروں میں مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ محافل میلاد کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں عاشقان آل پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ،علمدار کربلا شہنشاہ وفا حضرت عباس علیہ السلام اور سید الساجدین امام سجاد علیہ السلام کی ولادت کے پر مسرت موقع پر شاعرانہ کلام سے نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران میں سرورآزادگان جہان، فرزندرسول حضرت امام حسین علیہ السلام اورعلمدار کربلا حضرت ابولفضل العباس علیہ السلام اوراسی طرح فرزندرسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام ودلادت باسعادت کا جشن پوری عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے
پورا اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن ونور ہے ۔ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان ذوات مقدسہ کے ایام ولادت باسعادت کا جشن پورے جوش وخروش سے جاری ہے ۔ اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مشہد مقدس اورقم المقدسہ میں منعقد ہوئے ہیں جہاں دسیوں ہزار کی تعداد میں زائرین اس پرمسرت موقع پرجشن منارہے ہیں تمام شہروں میں امامبارگاہوں مساجد اورسرکاری وغیرسرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں اورپارکوں کی بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا اورچراغاں کیا گیا ہے ۔ محفل میلاد کا اہتمام ہے اورشعرائے کرام اپنے اپنے مخصوص اندازمیں نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں
قم میں اردو زبان طلباء کی طرف سے بھی محفل میلاد کا اہمتام کیا گیا اورقم کے مدرسہ حجتیہ میں اس سلسلے میں کل جعمرات کی شب ایک شاندار محفل مقاصدہ کا اہمتام کیا گیا جس میں ہندوستان اورپاکستان کے شعراء کرام نے بارگاہ اہل بیت اطہارمیں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔ آج نمازجمعہ کے خطبوں میں بھی آئمہ جمعہ نے ان ذوات مقدسہ کی حیات طیبہ اوران کے فضائل ومناقب پر بھرپور روشنی ڈالی ہے
ادھر کربلائے معلی سے اطلاعات ہیں کہ عراق اوردنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اس وقت کربلائے معلی میں موجود ہیں جہاں حضرت امام حسین، حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیھم السلام کے ایام ولادت کا جشن منارہے ہیں ۔ اس موقع پرکربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پاکستان اورہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت ماہ شعبان المعظم کی ان مبارک عیدوں کا جشن منارہے ہیں اورہرجگہ محفل مقاصد کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button