ترکی میں نیا امریکی سفیر سی آئی اے کا جاسوس ہے، ترک اخبار

ترکی کے اخبار ینی چاغ نے دعوی کیا ہے کہ فرانسس جوزف ریکارڈونے جو انقرہ میں موجودہ امریکی سفیر جیمز جفری کی جگہ سنبھالیں گے سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔ اخبار کے مطابق ریکارڈونے اس سے پہلے کابل میں امریکی سفیر کے معاون رہ چکے ہیں۔ینی چاغ کے مطابق فرانسس جوزف ریکارڈونے 1995 میں انقرہ میں امریکی سفارتخانے میں کام کرتے رہے ہیں اور ترکی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ترکی اور امریکا کے درمیان حالیہ اختلافات کے مدنظر انقرہ میں امریکی سفیر کی تبدیلی خاص اہمیت کی حامل ہے۔








