متفرقہ

دنیا بھر میں جشن مولود کعبہ منایا جا رہاہے

Imam_Ali_a.sدنیا بھر میں ،ایران،عراق،شام،لبنان،سعودی عرب (مکہ معظمہ ،مدینہ منورہ) ترکی، مصر، اردن، ہندوستان ، براعظم افریقہ ، براعظم امریکہ سمیت پاکستان اور دیگر ممالک میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے محافل میلاد اور جشن کے پروگرامات انتہائی عقیدت اور احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ  منعقد کئے جا رہے ہیں۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عاشقان امام علی علیہ السلام دنیا بھر سے عراق کے شہر نجف اشرف میں روضہ امام علی علیہ السلام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ محافل میلاد اور جشن کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان امام ،امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے آپ علیہ السلام کی جائے پیدائش کعبۃ اللہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے عنوان سے منعقدہ محافل میں شرکت کرں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح ایران کے شہر قم اور مشھد میں بھی لاکھوں پیروان امام علی علیہ السلام حرم بی بی معصومہ قم (س)اور حرم امام علی رضا علیہ السلام میں ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن اور محافل میلاد میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراق کے شہروں کربلا اور نجف اشرف میں دنیا بھر سے عاشقان امام علیہ علیہ السلام تمام تر خطرات اور مصائب کے باوجود ولادت با سعادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں جو شیعیان حیدر کرار کی امام علی علیہ السلام سے محبت کا منہ بولتا اور جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button