متفرقہ
شہادت سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)دنیا بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں یکم جمادی الثانی کا چاند نظر آتے ہی عزا خانوں اور گھروں میں مجالس عزاکا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ عزاداران بی بی زہرہ (س)اس سلسلہ کو دس ربیع الثانی تک مذہبی جوش خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے جاری رکھیں گے اور فرزند زہرا(س)حضر ت امام مہدی عج فرجہ کو آپ (ع)کی والدہ ماجدہ سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت اور پرسہی پیش کریں گے،واضح رہے کہ آج بھی اہل بیت اطہار علیہم السلام اور سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمۃ الزہرا (س)کے روضہ ہائے اقدس آج بھی تاراج ہیں جبکہ ان روضہ ہائے مبارک کو تاراج کرنے والے آل سعود کے محلات روشن ہیںاور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کو آج بھی ان کا غم منانے پر شدید مشکلات اور سختیوں سے گذارا جاتا ہے ۔آج بھی آل سعود کے مظالم جاری و ساری ہیں اور سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی قبر مبارک پر عزاداروںکو جانے سے روکا جاتا ہے جبکہ اہل بیت علیہم السلام کے روضہ ہائے مبارک کو مٹانے کی آل سعود کی گھناؤنی سازشیں بھی جاری ہیں