متفرقہ
آذر بائیجان:پولیس کا عزاداری رسول اللہ (ص)اور امام حسن علیہ السلام کے جلوس پر حملہ دس زخمی اور درجنوں گرفتار
باکوکی پولیس نے جلوس عزاداری بمناسبت رحلت رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر حملہ کیا جس سے دس افراد شدید زخمی ہوگئے اور درجنوں کو گرفتار کرلیا شہعت نیوز کے نمائندے کے مطابق عزاداران کا یہ جلوس میدان فضولی سے میدان شہدا کی طرف نوحہ خوانی اورسینہ زنی کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ پولیس نے اچانک حملہ کر دیاجس کے نتیجہ میں دس سے زائد عزاداران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم شدید ذخمی اور درجنوں گرفتار کر لئے گئے ،عزادارن نائجیریا نے اس واقعی کی شدید مذمت کی ہے ۔واضح رہے کہ آذر بائیجان کی نوے فیصد آبدی
شیعہ ہے لیکن اس کے باوجود عرصہ دراز سے جلوس ہائے عزاداری پر پابندی عزئد کی جاتی ہے ،جو کہ ایک شرمناک اور افسوس ناک فعل ہے۔