متفرقہ

گھانا میں محرم الحرام كی مناسبت سے عزاداری سيدالشہداء كا اہتمام


imam

محرم الحرام كے آغاز كے ساتھ ہی گھانا كی مساجد میں مجالس اور عزاداری سيدالشہداء كا بھی آغاز ہو گيا ہے۔

 

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا” كی رپورٹ كے مطابق گھانا میں خطباء حضرات مجالس سيدالشہداء سے خطاب كرتے ہوئے فلسفہ قيام امام حسين علیہ السلام بيان كرتے ہیں۔

 

گھانا كے شہر آكرا میں شيعہ اور اہل سنت مسجد رسول اكرم(ص) میں عزاداری سيدالشہداء مناتے ہیں اس علاوہ گھانا كے دوسرے شہرون میں بھی شيعيان اور محبان اہل بيت(ع) سيدالشہداء كے غم میں فرش عزا بچھاتے ہیں۔

گھانا میں مقيم ايرانيوں نے بھی گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی محرم الحرام كی مناسبت سے ۱۰ روزہ مجالس كا اہتمام كيا ہے جن میں علماء كرام فلسفہ قيام امام حسين علیہ السلام بيان كرتے ہیں یہ مجالس ۱۷ محرم الحرام تك جاری رہتی ہیں۔

21.12.2009

متعلقہ مضامین

Back to top button