متفرقہ

دنیا بھر میں مراسم عزاداری ئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا آغاز یکم محرم الحرام ١٤٣١ھجری سے ہو گیا۔


azadari

19.12.2009 دنیا بھر میں مراسم عزاداری ئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا آغاز یکم محرم الحرام ١٤٣١ھجری سے ہو گیا۔محرم کا مہینہ ہر سال اپنے ساتھ درد والم کی داستان لے کر آتا ہے اور عزا خانوں میں فرش عزاء بچھ جاتی ہہے اور عزاداران امام حسین علیہ السلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علہیہ والہ وسلم کو ان کے نواسے امام حسین علیہ السلام اور خانوادۂ عصمت و طہارت کا پرسہ دینے مجالس عزاء اوسوز خوانی اور گریہ و زاری کا اہتمام کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ دین اسلام کی سر بلندی اور بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو وہ سید الشہداء امام حسین علیہ االسلام کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوءیے  اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔۔دنیا بھر میں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام مجالس امام حسین علیہ السلام اور مراسم عزاداری کے انعقادکا آغاز کر دیا ہے۔پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اہلبیت علیھم السلام اور شہزادی کونین سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)پر ڈھائی گئی مصیبتوں اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں۔جبکہ روز عاشورہ (10محرم الحرام) کی مناسبت سے دنیا بھر سے عزادارانِ امام حسین علیہ السلام روضہ امام حسین علیہ السلام  پر کربلائے معلی میں بڑی تعداد میں شریک ہوں گے جبکہ ایک اندازے کے مطابق یوم عاشورہ کو کر بلائے معلی میں ایک کروڑ سے زائد عزاداران ِ امام حسین علیہ السلام روضہ امام حسین علیہ السلام پر مراسم عزاداری میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button