Uncategorized

پنجاب یونیورسٹی جیسی اہم ترین درسگاہ کو غنڈہ گردوں اورناصیی امریکی دہشت گردوں سے پاک کیا جائے

ameenمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی نے پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسین منانے والے پر امن طلبہ پرشرپسندوں کی فائرنگ،غنڈہ گردی اور اس کے نتیجہ میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق صدر عارف قنبری سمیت متعدد  طلبہ کے زخمی ہونے کے سنگین واقعہ کی بھر

پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کہ حکومت پنجاب ایسی مذموم کارائیوں کا راستہ روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی مجرمانہ خامو شی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یونیورسٹی کا پر امن تعلیمی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ بدستور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے پنجاب کی اس اہم ترین درسگاہ کو غنڈہ گردوں اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کے حالیہ افسوناک واقعہ کی  اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اومجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا محاسبہ کیا جائے ۔

{youtubejw}titBYVwaQcU{/youtubejw}

متعلقہ مضامین

Back to top button