Uncategorized

کراچی سمیت ملک کے کسی حصے میں مہدی فورس کا کوئی وجود نہیں، فیصل رضا عابدی

faisal raza abidiنجی ٹی وی چینل کے پروگرام نیوز بیٹ میں شرکاء کے تلخ سوال پر کہ کیا کراچی میں وہ مہدی فورس کو اب تک چلا رہے ہیں؟ صدر زرداری کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ کیا تمہارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے اگر نہیں تو یہ سوال کس کے کہنے پر کر رہے ہو؟ مجھے کوئی فورس بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان بالا کے رکن اور صدر آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے غیر آئینی اقدام کے خلاف بغاوت کرنے والا پہلا فرد ہوں گا۔ پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام نیوز بیٹ میں شرکاء کے تلخ سوالوں پر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں ان پر واضح کیا کہ سوال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ میں تمہارا نوکر نہیں، بلکہ عوام کا خادم ہوں۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عمران خان کے حق میں اور اپنی جماعت کے خلاف کوئی سوال سننے کو تیار نہ تھے، ایک موقع پر انہوں نے لوگوں کو وارننگ دی کہ وہ صدر زرداری کو بھگوڑا کہنے سے باز آجائیں ورنہ وہ بھی ایسے ہی الفاظ استعمال کریں گے، انہوں نے شرکاء کو اپنی چرب زبانی ثابت کرنے کے لیے یہاں تک کہہ ڈالا کا وہ صبح ناشتے میں کوے کھا کر آتے ہیں اور ان کی زبان اسی طرح چلتی ہے۔
اس سوال پر کہ کیا کراچی میں وہ مہدی فورس کو اب تک چلا رہے ہیں؟ فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ کیا تمہارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے، اگر نہیں تو یہ سوال کس کے کہنے پر کر رہے ہو؟ طالب علم کا کہنا تھا کہ سر آپ تحمل سے سوال مکمل کرنے دیں اس کے بعد جواب دے دیجئے گا، جس پر فیصل عابدی نے کہا کہ تم ٹھنڈا پانی پیو، میں ایسے سوالات نہیں سن سکتا۔ پی پی رہنما کے بقول کراچی سمیت ملک کے کسی حصے میں مہدی فورس کوئی وجود نہیں رکھتی، مجھے کوئی فورس بنانے کی ضرورت نہیں، میں اس فورس سے تعلق رکھتا ہوں جس کا نام پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم شدت پسند تنظیموں سے میری جان کو خطرہ ہے، صدر زرداری کی بہادری کی وجہ سے ان سے عشق کرتا ہوں، مجھے کسی کا خوف نہیں۔ اس سوال پر کہ آپ کی جماعت کراچی میں 4 سال کے عرصے میں امن قائم نہیں کر سکی، اب جو عمران خان کرنا چاہتا ہے تو اسے ہی کر لینے دیں، فیصل عابدی نے کہا کہ گدھے کو چاہے جتنا مربہ کھلا دو گھوڑا نہیں بن سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button