Uncategorized
محرم سے قبل پاک فوج کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کرے، محمد مہدی ن
![shiitenews mwm flag logo](images/stories/2011/Nov/shiitenews_mwm_flag_logo.jpg)
محمد مہدی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ محرم کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے کراچی بھر کی امام بارگاہوں کو رینجرز کے حوالے کر کے انہیں خصوصی اختیارات دے اور پاک فوج کو ہائی الرٹ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ص کی عزاداری ہماری شہ رگ ہے، ہم نے اس عزاداری کی حفاظت اپنا خون دے کر کی ہے، اگر آئندہ بھی ملت پر کوئی مشکل وقت پڑا تو مجلس وحدت کا ہر کارکن دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران اگر انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل پاک فوج کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کرے تاکہ آئندہ ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ محمد مہدی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔