Uncategorized

کراچی:سندھ پولیس نے مزید شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی//شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ

cid.j1سندھ پولیس اور حساس اداروں نے کراچی میں چار شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد مزید بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور ان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات اور تارگٹ کلنگ کے جھوٹے کیسوں میں ملوث کرنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

اہم ذرائع نے شیعت نیوز کے نمائندے کے بتایا ہے کہ اعلیٰ حکا م نے سندھ پولیس،اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ،کرائم سیل ڈپارٹمنٹ اور انٹی وائلنٹ کرائم سیل کو یہ ٹاسک دے دیا ہے کہ کراچی بھر میں شیعہ آبادیوں پر چھاپے مر کر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا جائے اور ان پر مقدمات کی بھرمار کی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی متعصب پولیس انتظامیہ نے کراچی شہر کی مختلف شیعہ آبادیوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کر کے گھروں سے بے گناہ شیعہ نوجوانوں صفدر عباس،علی کاظمی،ذکی کاظمی اور محسن کو گرفتار کر لیا تھا اور ان پرجھوٹے من گھڑت مقدمات قائم کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔
یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے گذشتہ دو برس سے یہی حرکات دیکھنے کو آئی ہیں کہ محرم الحرام سے قبل شیعہ آبادیوں پر چھاپے مارنا اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنا تا کہ شہر میں انارکی اور امن امان کی فضاء کو تاراج کیا جائے۔
باخبر ذرائع نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایاہے کہ متعصب پولیس افسران نے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے تاہم کراچی کی شیعہ آبادیوں پر مزید چھاپے مارنے کی توقع ہے ،یاد رہے کہ ماضی میں بھی متعصب پولیس افسران نے معذور شیعہ نوجوان منتظر امام کو نماز مغرب کے وقت مسجد سے گرفتار کیا تھا اور اس پر کئی جھوٹے ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات قائم کر دئیے تھے جو کہ بعد ازاں عدالت میں جھوٹے ثابت ہو ئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button