Uncategorized

کراچی:جسٹس زوار حسین پر ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،رشتہ دار شہید

shiitenews zawer hussain jaکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشتگردوں نے سابق شیعہ جسٹس زوار حسین جعفری کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں جسٹس زوار حسین جعفری زخمی جبکہ ان کے عزیز زین العابدین شہید ہو گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شیعہ جسٹس زوار حسین جعفری پر ان کے گھر کے سامنے کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور

لشکر جھنگوی کے یذیدی ،ناصبی وہابی درندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں سابق شیعہ جسٹس زوار حسین جعفری شدید ذخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے گھر کے دروازے پر کھڑے ان کے عزیز زین العابدین شہید ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ جسٹس زوار حسین جعفری پر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ گھر سے نکل کر کسی کام کے لئے جا رہے تھے تاہم وہ گاڑی مین سوار ہوئے ہی تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید ذخمی ہوئے اور ان کا رشتہ دار زین العابدین موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
واضح رہے کہ حملہ کرنے والے ناصبی وہابی دہشتگردوں کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب شیعہ علماء اور رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،آئی ایس او پاکستان،آئی او پاکستان سمیت دیگر ملی و قومی شیعہ جماعتوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو فی الفور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت کی نا اہلی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جس میں وکلاء،رجسٹرار اور اب جج حضرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اس سے قبل کسی بھی سانحہ میں ملوث دہشت گرد وہابی ناصبی عناصر پولیس انتظامیہ کی طرف سے گرفتار نہیں کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button