مشرق وسطی

100انتہاپسند دہشت گردشام اورعراق سے فرانس وآپس پہنچ گئے

d5العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزجمعہ کوفرانسسی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہےکہ حال ہی میں تقریبا100فرانسسی افراجوشام اورعراق میں بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم”داعش”میں شامل ہونے کے لئےگئے تھے گذشتہ

دنوں وآپس آچکے ہیں۔
انہوں نے یہ خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی طرف سے یورپ اورامریکہ کوشدیدخطرات لاحق ہوناامکان سے خالی نہیں ہے۔
انہوں نے کہافرانس سے شام اورعراق کے دہشت گردتنظیموں داعش اورالنصرۃ میں شامل ہونے کےلئےکل 1000 افرادگئے تھے جن میں سے100افرادگذشتہ دنوں وآپس آچکے ہیں۔
انہوں نے کہاان میں سے52افراداس وقت مختلف جیلوں میں بندہیں جبکہ بعض دیگرحکومت کے حساس اداروں کےزیرنگرانی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس دلائل موجود ہیں کہ یہ لوگ ملک میں دھماکے کرکے انتشارپھیلائیں گے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ انسداددہشت گردی امورکے ترجمان پیٹراسانٹا نے کہاہے کہ اس حوالے سےپیرکو پارلیمنٹ کااجلاس ہوگا جس میں ان افرادکے پاسپورٹ اوردیگرکاغذات ضبط کئے جانے کے حوالے سے قانون سازی کی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button