مشرق وسطی

اردوغان داعش کو ہتھیار ارسال کررہے ہیں

turky911ترکی کی جمہوری خلق پارٹی کے رہنما نے دعوی کیا ہے کہ اردوغان نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو ہتھیار ارسال کیئے ہیں، ارنا کی رپورٹ کے مطابق کمال قلیچدار اوغلو نے اپنے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں عراق خاصطور سے عالم اسلام میں جاری جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم، عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ ترکی کی جمہوری خلق کی پارٹی کے رہنما نے اردوغان کے گذشتہ دن کے بیان کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ عراق کے ترکمنوں کے لئے کیا چیز ارسال کی ہے کہا کہ اردوغان نے عراق کے ترکمنوں کو ہتھیار ارسال کرنے کا دعوی کیا ہے۔ لیکن یہ ایک بڑا جھوٹ ہے، کیونکہ عراق کے ترکمنوں کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔ کمال قلیچدار اوغلو نے کہا کہ اگر اردوغان نے ترکمنوں کو ہتھیار فراہم کیئے ہیں تو کیوں وہ عراق سے فرار کررہے ہیں۔ ترکی کی جمہوری خلق پارٹی کے رہنما نے اپنے تند و تیز خطاب میں دعوی کیا کہ اردوغان نے دہشتگرد گروہ داعش اور القاعدہ کے لئے ہتھیار ارسال کیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button