بحرین میں آل خلیفہ کی جاری جارحیت

19 مئی, 2014 10:01

bahrainpollice بحرینی نوجوان کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں کے حملے میں دسیوں نوجوان زخمی ہوگئے۔المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو انیس سالہ نوجوان علی فیصل العکراوی پر سارا کےعلاقے میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں العکراوی شہید اور دسیوں دیگر افراد زخمی ہوگئے۔بحرین کے جزیرہ سترہ میں علی فیصل العکراوی کی شہادت کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں نے ایک بیان ميں اس نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی۔دوسری جانب بحرینی نوجوان عبدالعزيزالعبار کے جنازے کو بحرینی حکومت کی جانب سے دو مہینے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

6:45 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔