مشرق وسطی

آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں ایک اور بحرینی نوجوان کی شہادت

faisalmehdiبحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک اور انقلابی نوجوان آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید ہوگيا ہے۔
اس رپورت کے مطابق بحرین کے علاقے سترہ کے رہنے والے ۱۹ سالہ نوجوان علی فیصل مھدی العکراوی آل خلیفہ کے مزدورں کے ہاتھوں شہید ہو کر شہدائے انقلاب سے جا ملے ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق بحرین میں سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ بدستور ملت بحرین کے حقوق پامال کررہی ہے اس سے قبل بھی فروری کے آخری ہفتے میں آل خلیفہ کے کارندوں نے ایک ستائيس سالہ نوجوان کو زد وکوب کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ کوما میں چلا گيا تھا اور کچھ دنوں قبل زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ واضح رہے کہ بحرین کے تمام اداروں پر آل خلیفہ کا قبضہ ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ آل خلیفہ بعض عرب ملکوں جیسے سعودی عرب اور مغربی ملکوں جیسے امریکہ کی حمایت سے ملت بحرین بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے حقوق پامال کررہی ہے۔

یاد رہے کہ علی فیصل مھدی العکراوی کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت کے شہدا کی تعداد ۱۲۶ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button