مشرق وسطی

عرب ممالک کو برباد کرنے کی برطانوی وصیہونی سازش

arab mulkامیرقطر کے چچا اور اس ملک کے ایک سابق وزيرشیخ عبدالعزیز بن خلیفہ آل ثانی نے مشرق وسطی ميں برطانیہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں سے پردہ اٹھایا ہے۔متحدہ امارات کی نیوزایجنسی چوبیس نے قطر کی مالی مدد سے علاقے کے عرب ممالک کو تباہ کرنے کی برطانوی اور صیہونی سازشوں کی خبر دی ہے۔قطر کے اس سابق وزیر نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور سابق وزیراعظم اور وزيرخارجہ شیخ حمد بن جاسم چلا رہے ہيں اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد میں خارجہ پالیسی کی ذمہ داری سنبھالنے کی توانائی ہی نہيں ہے۔شیخ عبدالعزیز بن خلیفہ آل ثانی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ قطر، علاقے میں برطانیہ اور صیہونی لابی کی سازشوں پر عمل درآمد کراتا ہے اور اپنی مالی مدد سے علاقے میں ان سازشوں پر عمل درآمد کرانے والا اصلی ملک ہے۔واضح رہے کہ اس وقت قطر اور خلیج فارس کے ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائي جاتی ہے۔ یہانتکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ پانچ مئی کو علاقے میں قطر کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے دوحہ سے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button