مشرق وسطی

یمنی صدر کےمحل پر حملہ

yamni saderیمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ دہشتگردوں کے حملے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے ہيں ۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ دہشتگردوں نے آج یمنی صدر کے محل پرحملہ کردیا تاہم یمنی صدر حملے کے وقت محل میں موجود نہيں تھے ۔
واضح رہے کہ یمن کی سیورٹی فورسز جنوبی صوبوں میں القاعدہ کے خلاف کاروائی کررہی ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے یمن کے صدر کے محلے پر حملہ دہشتگردوں کےخلاف فوج کی کاروائی کا نتیجہ ہے۔
القاعدہ کے دہشتگرد اس سےقبل یمن کے وزیردفاع کے قافلے پر حملہ کرچکے ہيں۔تاہم اس حملے میں وزیردفاع محمد ناصر حمد محفوظ رہے۔یمنی وزیردفاع کے قافلے پراس وقت حملہ ہوا جب وہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا جائزہ لےکر واپس آرہے تھے۔
جنوبی یمن میں القاعدہ دہشتگردوں کے خلاف گذشتہ دوہفتوں سے فوج کا آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button