مشرق وسطی

شام میں سرکاری طور پر یوم شہداء منایا گیا!! بشار اسد کی شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات

bashar5بین الاقوامی نیوز ایجنسی صنعا کے مطابق شام میں سرکاری سطح پر یوم شہداء منایا گیا جس میں ملک کے جمہوری صدر بشار السد نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ بالخصوص انکے بچوں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر سوریا کے صدر بشار السد کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے شہداء پر فخر کرتے رہیں گے کیونکہ ان شہداء نے اپنی جانیں دے کر ہمارا اور اپنے وطن کا دفاع کیا، بشار السد نے شہداء کے بچوں اور بچیوں سے مخاطب ہوتے ہوا کہا کہ آپ سب کو اپنے والد پر فخر کرنا چاہیے کیونکہ آج انہیں کی بدولت ہمارے ملک اور شہریوں کی جانیں محفوظ ہیں، انہوں نے کہا اگر اس ملک کا ہر شخص آپ کی فیملی کی طرح ہوتا تو ہم بہت جلد ان دہشت گردوں پر قابو پالیتے ، بشار السد نے شہداء کی فیملی سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہم یوم شہداء دہشت گردوں کی مکمل نیست و نابودی کے ساتھ منائیں گے،انکا کہنا تھا کہ اگر اللہ کی مرضی رہی تو اگلا یوم شہداء شام کے شہریوں کے قاتلوں کے مکمل خاتمہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button