مشرق وسطی

شام میں جاری لڑائی داخلی لڑائی ہے جس میں دیگر ممالک کے دہشت گرد بھی حصہ لے رہے ہیں: عمان

omanعمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اخبار الحیات کے ساتھ گفتگو میں شام کے بارے میں ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان موجود اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں جاری لڑائی داخلی لڑائی ہے جس میں دیگر ممالک کے دہشت گرد بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں چچنیا اور عرب ممالک کے دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ عمان کے وزیر خارجہ نے تہران اور مسقط کے روابط کو دوستانہ اور دیرینہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان اس وقت مضبوط اور مستحکم روابط ہیں۔ بن علوی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کو بنیادی اختلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر ضرورت ہوئی تو عمان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ ان کا ملک اخوان المسلمین کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ، کیونکہ اخوان المسملین کے بارے میں ہمارے پاس زيادہ اطلاعات بھی نہیں ہیں لیکن ہماری رفتار ان کے ساتھ ایک عام شہری کی طرح ہے انھوں نے کہا کہ السیسی مصری شہری ہیں انھیں عوام کی حمایت حاصل ہے اور صدارتی امیدوار بننے کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button