مشرق وسطی

بحرینی شہریوں کے گھروں پر شبخون

bahrain53آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے بحرینی شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے ، متعدد شہریوں کے گھروں پر شبخون مارا اور بارہ بحرینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔ بحرین کی اللؤؤ نیوز ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے "عالی” اور "اسکان عالی” کےمختلف علاقوں میں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ان علاقوں کے رہائشی باشندوں کے گھروں پر حملے کرکے ان کے گھروں کے دروازوں کو توڑ دیا اور 12 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اسی اثناء میں بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے اس ملک کے عوام کے خلاف آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے حملوں کی تصاویر، ٹوئٹر پر شائع کی ہیں اور لکھا ہے کہ فوجیوں نے ان افراد کے اندر خوف اور دہشت پیدا کرکے ، بے بنیاد الزامات کے تحت متعدد جوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ایک اور خبر کے مطابق بحرینی فوج نے "مصلی” کے علاقے ميں بھی سات جوانوں کو گرفتار کرلیا جن کی سرنوشت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام نے کل رات اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسوں کی مذمت کی اور اس ملک کے سیاسی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button