مشرق وسطی

حمص بم دھماکہ! انتیس تکفیری دہشتگرد واصل جہنم ، دو اہم کمانڈر بھی ہلاک

Syria al Nusraشام کے علاقے حمص میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں انتیس تکفیری ناصبی دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے ہیں ،شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حمص می ہونے والے ایک بم دھماکے میں تکفیری دہشت گردوں کے دو اہم کمانڈر وں سمیت انتیس یزیدی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو کر واصل جہنم ہو گئے ہیں۔
گذشتہ دنوں شامی دارلحکومت میں شامی افواج نے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دمشق کے گرد ونواح میں بڑی فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں تکفیری ناصبی دہشت گردوں کا قلعہ قمع کر دیا ہے تاہم حال ہی میں حمص اور ملحقہ علاقوں میں ناصبی تکفیری دہشتگردوں نے مارٹر گولوں سے حملے کرنے کی کوشش کی تھی تاہم شامی افواج کی کاروائیوں اور حزب اللہ کے مجاہدین کی کاروائیوں کے نتیجے میں تکفیری دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔
گذشتہ روز شامی علاقے حمص میں ہونے والے ایک بم حملے میں انتیس تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت بھی شامی افواج کی کاروائیوں کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب شام میں تکفیری دہشت گرد اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی آپس کی لڑائی کے نتیجے میں متعدد القاعدہ دہشت گرد بھی واصل جہنم ہوئے ہیں جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ناصبی یزیدی دہشتگردوں کی آپس کی گھمسان کی لڑائی کے دوران القاعدہ کے دو اہم دہشت گرد کمانڈر واصل جہنم ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button