اوباما کے دورہ سعودی عرب کے بعد امریکہ نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی

08 اپریل, 2014 08:21

sham12روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے شام کے باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا ہے۔ ٹاوٴ میزائلوں سمیت یہ اسلحہ شام کے دو باغی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارٹن ڈیمسی نے اسرائیلی حکام سے کہا تھا کہ وہ اسلحہ پہنچانے کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد کریں۔ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ حال ہی میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا۔

5:15 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔