مشرق وسطی

تحریک حوثی کے جوانوں کے ہاتھوں وہابی دہشتگردوں کی پسپائي

yaman armyیمن کے شمالی علاقے میں تحریک حوثی کے جوانوں نے وہابی دہشتگردوں کو پسپائي پر مجبور کردیا۔ یمن کے شمال میں جنگ کی آگ بھڑکانے والے وہابیوں کو سعودی عرب کی فوجی اور مالی حمایت حاصل ہے۔
میادین ٹی وي چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حوثی کے جوانوں نے حوثی اور العمران سے وہابی دہشتگردوں کو پسپائي پر مجبور کردیا۔ تحریک حوثی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی یمن کے الدماج علاقے میں سینکڑوں تکفیری عناصر موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تحریک حوثی اور وہابی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں اسی 80 افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، یمن میں مداخلت کرکے انتہا پسند تکفیری عناصر کی مدد کررہا ہے جس کے نتیجے میں شمالی علاقوں میں خونریز جھڑپیں ہورہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف یمن میں بلکہ عراق، شام، لبنان اور صومالیہ و پاکستان و افغانستان میں بھی تکفیری دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button