شیخ علی سلمان کا علماء کونسل کے منحل کئے جانے کے خلاف درعمل

بحرینی اسلامی قومی تنظیم الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بحرین کی عدالت کی جانب سے علماء کونسل کو منحل کرنے کے حوالے سے دئیے گئے حکم کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ بحرین کی علماء کونسل تمام دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح ایک مذہبی تنظیم ہے اور اسکا منحل کرنا گویا شیعوں کے خلاف جنگ کرنے کے مترادف ہے۔
الوفاق کے جنرل سکریٹری نے بحرین میں تمام شیعہ اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ شیعہ اس ملک میں آل خلیفہ خاندان کی پوجا نہیں کرتے اس لیے انہیں مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
شیخ علی سلمان نے اپنے جائز حقوق کی بازیابی کے لیے پر امن مظاہرات کو عوام کا حق جانتے ہوئے تاکید کی کہ ہم کبھی بھی پر امن مظاہرات کو نہیں روکیں گے اس لیے کہ یہ ہمارا حق ہے۔
شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ حکام نہیں چاہتے کہ بحرین میں کوئی راہ حل سامنے آئے۔
واضح رہے کہ بحرین کے سپریم کورٹ نے ۲۹ جنوری کو ایک سیاسی حکم دے کر شیعہ علماء کونسل کو منحل کر دیا۔








