مشرق وسطی

قبیلہ شمر کی دھشتگرد ٹولے داعش کے ساتھ بیعت

shimarشام کے ان علاقوں میں جہاں دھشتگردوں کا قبضہ ہے حکومت کرنے کے لیے تکفیری دھشتگردوں کے ٹولوں نے وہاں کے مقیم قبیلوں سے بیعت لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اسی دوران دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے شام کے شہر الرقہ میں قبیلہ شمر سے بیعت لی ہے۔
دھشتگردوں نے شام کے علاقے الشرقیہ میں اپنا قبضہ جمانے کے بعد اپنے چند سرغنوں کو اس علاقے کے بعض قبیلوں کے پاس بیعت کے لیے بھیجا ۔
دھشتگردوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے تکفیریوں کی ان تصاویر کو شائع کیا گیا ہے جن میں ان کے ایک سرغنے نے قبیلہ شمر کے افراد کو جمع کر کے ان کے درمیان تقریر کی اور اس کے بعد ان سے بیعت لی۔
اس علاقے کے بعض ذرائع کے مطابق چونکہ دھشتگرد ٹولوں کے درمیان اختلافات کافی شدت اختیار کر گیا ہے اس وجہ سے ہر ٹولہ یہ کوشش کر رہا ہے کہ علاقے میں موجود لوگوں سے بیعت لے کر ان کا سہارا لے اور جو لوگ ان کی بیعت نہ کریں انہیں قتل کی دھمکی دی جاتی ہے۔ لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے کسی نہ کسی دھشتگرد ٹولے کا ساتھ دینا ضروری سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button