مشرق وسطی

مصر میں قید الجزیرہ کے صحافیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا

misarمصر کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کے الزام میں الجزیرہ خبر رساں ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی صحافیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
ان میں آسٹریلیا کے شہری اور تمغہ یافتہ نامہ نگار، پیٹر گریستے تھی شامل ہیں۔ دوسرے صحافی برطانوی اور ڈینمارک کے شہری ہیں۔
مصر کے 16 سماجی کارکنوں اور مقالہ نگاروں پر بھی مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
ان پر ’اخوان المسلمون‘ سے تعلق کا الزام ہے۔ اخوان المسلمین سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹےجانے کے خلاف شدید احتجاج کرتی رہی ہے۔
فوجی حمایت یافتہ مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
الجزیرہ کے صحافیوں کو گذشتہ ماہ قاہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو معلوم ہے کہ صحافیوں کے خلاف یہ الزامات،’فضول، بے بنیاد اور غلط ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button