مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں کا عید میلاد النبی(ع) کے شرکاء پر حملہ

tair gassبحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے جشن عید میلاد النبۖی کے شرکاء پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں میں عید میلاد النبۖی کے جشن منائے جارہے تھے کہ آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے جشن عید میلاد النبۖی کے شرکاء پر حملہ کردیا اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کافی افراد متاثر ہوئے۔ ان ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسیز نے کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی مختلف جماعتوں کی اپیل پر آج بھی اس ملک کے مسلمانوں نے دارالحکومت منامہ سمیت مختلف شہروں میں پرامن مظاہرے کئے اور ملک میں اصلاحات کی ضرورت کے بارے میں اپنے مطالبات پر تاکید کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرین کے انقلابی عوام کے خلاف اپنی جارحانہ کاروائیاں بند کرے اور سماج میں عدل و انصاف اور برابری کیلئے اقدامات عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button