مشرق وسطی

بحرین میں صحابی رسول(ص) کے مزار کی بے حرمتی

bahrain mazarبحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے مسجدوں اور مذہبی مقامات کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بار ایک صحابی رسول(ص) کے مزار پر حملہ کر کے اس کی بے حرمتی کی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے ’’ عسکر‘‘ علاقے میں واقع ایک صحابی رسول(ص) صعصہ بن صوحان کے مزار سے قیمتی چیزیں چرا کر ان کے نام کی مسجد کی بھی تھوڑ پھوڑ کی ہے۔
جمعیت الوفاق نے حکومت کے اس ناپاک عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے دینی مقدسات اور اسلام کی توہین قرار دیا اور کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت مسجدوں اور بزرگوں کے مزاروں کو مسمار کر کے دین اسلام کی نسبت اپنی دشمنی کا اظہار کر رہی ہے۔
جمیعت الوفاق کے اس بیانہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی اس نازیبا حرکت کا مقصد بحرینی کی انقلابی عوام کے جذبات کو مجروح کرنا اور ان سے ایک قسم کا انتقام لینا ہے۔
واضح رہے کہ صحابی رسول(ص) صعصہ بن صوحان کا مزار اور ان کے نام کی مسجد ہزار سال پرانی تاریخی مسجد ہے لیکن آل خلیفہ کی حکومت ان چیزوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور مسلسل تین سال سے شیعوں کی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتی آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button