مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی بربریت میں اضافہ

bahrain womenبحرین کی قومی جمہوری پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس ملک کے سیاسی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔ بحرین کی قومی جمہوری پارٹی کے سیکریٹری”فاضل عباس” نے ہماری عربی سرویس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بحرین کی سیکیورٹی فورسیز اور وزارت صحت نے قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے خبروں پر سینسر لگا رکھا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قیدیوں کی جسمانی صورت حال مناسب نہیں ہے۔”فاضل عباس” نے قومی مذاکرات کے بارے میں کہا اس وقت بحرین قومی گفتگو کا نام و نشان تک نہیں ہے اور موجودہ صورت حال میں مذاکرات کے روشن افق کے حوالے سے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں۔ بحرین کی قومی جمہوری پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ ایسی حکومت کے ساتھ کہ ، جس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین الزامات ہیں، کسی صورت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button