مشرق وسطی

شام، امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں کو لاحق خطرات

takfiri6شام میں تکفیری دہشتگردوں کی سرگرمیوں سے امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسکے عرب پٹھوؤں نے ہی شام میں القاعدہ اور دیگر تکفیری گروہوں کو بڑھا وا دیا تھا اور اب ان سے لاحق خطرات کی بات کررہے ہیں۔ المنار اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے انٹلیجنس افسروں کا ایک وفد تکفیری وہابی دہشتگرد گروہوں کی جانب سے امریکہ اور مغربی ملکوں کو لاحق خطرات کاجائزہ لینے کیلئے علاقے بعض ملکوں کا خفیہ دورہ کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی مالی سیاسی اور لاجیسٹک حمایت حاصل ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں القاعدہ دہشتگردوں کو برتری حاصل ہوچکی ہے اور شام اس وقت القاعدہ کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ درین اثنا سعودی عرب نے شام میں شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔ سیاسی امور کے ماہر رینڈی شورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے داخلی مسائل اور عوام میں پھیلی بے چينی کی بناء پر سعودی عرب، شام میں ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے قریبی ترین اتحادی امریکہ اور برطانیہ تک نے سعودی عرب کے انتھا پسند عناصر سے دوری اختیار کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button