مشرق وسطی

بحرین، آل خلیفہ کے خلاف جاری مظاہرے

bahrain protestبحرین میں سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف جارحانہ کاروائیوں اور بربریت کے باوجود اس ملک کے عوام کا آل خلیفہ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ دارالحکومت منامہ کے اطراف میں کئے جانے والے مظاہرے کے کئی شرکاء کو سیکیورٹی فورسیز نے گرفتار کرکے انھیں نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
بحرین کے مظاہرین نے اپنے ملک کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اپنی سیکیورٹی فورسیز کی جارحانہ کاروائیوں اور گرفتاریوں کے عمل سے اپنے خلاف اٹھنے والی تحریک ہرگز دبا نہیں سکے گی اور بحرین میں اصلاحات کے نفاذ اور اسی طرح منتخب عوامی جمہوری حکومت کے قیام تک مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔العالم کے مطابق بحرینی عوام کی انقلابی تحریک اپنے اسی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور بحرینی عوام، آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمان اکثریت میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button