مشرق وسطی

مصرکی "راس الحسین(ع)” مسجد میں روزعاشورا کو شیعوں کی عزاداری پرپابندی

muhram misarعاشورائے حسینی علیہ السلام کے ایام کی آمد کی مناسبت سے سلفی رہنماوں نے مصرکی وزراء کونسل کے سربراہ”ڈاکٹرحازم الببلاوی کو اس مسجد میں شیعوں کے عزاداری پروگراموں کے انعقاد پرخبردارکیا ہے۔
سلفیوں نے مصرکی وزارت داخلہ، اوقاف اورالازہرکوخبردارکیا ہے اورایک کمیٹی تشکیل دی ہے کہ جومسجد کے سامنے گھات لگا کربیٹھے گی تاکہ جمعرات کوعاشورائے حسینی علیہ السلام کے دن شیعوں کو عزداری کے پروگرام منعقد کرنے سے روکیں۔
دفاع صحابہ الائنس کے سربراہ ولید اسماعیل نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شیعوں کو مساجد میں عزاداری کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
ولید اسماعیل نے کہا ہے کہ وزارت اوقاف عاشورا کے روز راس الحسین علیہ السلام مسجد کوشیعوں پربند کررہی ہے تاکہ وہ وہاں پرعزاداری نہ کرسکیں۔
دوسری جانب مصر ی شیعوں کے ایک راہنما عمروعبداللہ نے کہا ہے کہ الائنس اورسلفیوں کی دھمکیاں، دہشتگردانہ دھمکیاں ہیں اورحکومت کوان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس پروگرام کوملتوی نہیں کریں گے اورراس الحسین علیہ السلام نامی مسجد سے کہیں اوربھی نہیں جائیں گے اورپرامن طریقےاورکسی کشیدگی کے بغیریہ پروگرام منعقد کریں گے اورہم وزارت داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سلفیوں کے برتاو کے مقابلے میں ہماری حمایت کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button