مشرق وسطی

بحرین میں شہادت امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ مسلمانوں پر حملے، گھروں پر علم نصب ہونے پر تشدد

bahrain muhramتفصیلات کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہات امام حسین علیہ السلام کے موقع پرآل خلیفہ مجلس عزا کے پروگراموں پر سیکیورٹی فورسز کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن گھروں پر علم عباس نصب ہیں ان کی نشاندہی پر وہاں کے مکینوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مجلس عزا کی لائیو کوریج دینے والی ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ بحرین ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی میں امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔ جبکہ بحرین کے سیکورٹی فورسز بھی مذہبی واقعات کے خلاف حد سے زیادہ طاقت اور آنسو گیس کا استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 4 نومبر کو مامیر کے گاؤں میں ماتمی جلوس پر حملہ کیا گیا جس میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج بھی گئی تھی۔ جبکہ 8 نومبر کو مومنین نے علم اور تعزیے اٹھائے ہوئے تھے ان کو پر بھی سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کر کے روکنے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ بحرین کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کے آرٹیکل نمبر 18 کے تحت وہاں کے مکینوں کے آزادی رائے اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ جس کو آل خلیفہ اور اس کے پالتو سیکیورٹی فورسز کے اداروں نے پس پشت ڈال کر شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور ان کے مذہبی پروگرامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button