مشرق وسطی

دمشق، تکفیری دہشتگردوں کا حرم حضرت زینب (س) پر راکٹ حملہ، 5 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

haram zainabاسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز نے
«پانوراما الشرق الاوسط» کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دمشق کے اطراف میں حرم حضرت زینب (س) پر دہشتگردوں کے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت متعدد شامی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دمشق میں ایک راکٹ کے حرم حضرت زینب (س) سے ٹکرانے سے 10 شامی شہری زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق اس راکٹ حملے میں حرم کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بعض دیگر ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 افراد بتائی جا رہی ہے۔ شام کے پولیس ذرائع کے مطابق "القصاع” کے علاقے "برج الروس” کے اطراف میں دو راکٹوں کے ٹکرانے سے 7 شامی شہری زخمی ہوگئے ہیں جبکہ چند تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو آگ لگنے سے مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button