مشرق وسطی

شام کو تکفیری دہشتگردی کا سامنا ہے

bashar1دمشق سے موصولہ خبروں کے مطابق، صدر بشار اسد نے بدھ کی شام الجزائر کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشغول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی کچھ مغربی اور عرب حکومتیں مدد کر رہیں ہیں۔ بشار اسد نے شام کے بارے میں الجزائر کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ الجزائر کے عوام شام کے صورتحال کو سمجھتے ہیں کیونکہ اسے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر بھی 1990 کے عشرے میں داخلی جنگ کا شکار رہا ہے جس میں تقریبا دو لاکھ افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button