مشرق وسطی

بحرینی حکومت غیر قانونی ہے : شیخ علی سلمان

ali salman5شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ حکومت کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسی ایک خاندان نے ملک کے تمام مقدرات پر قبضہ کررکھا ہے اور ملت بحرین کو کنارے لگا دیا ہے۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز، عدالت اور ذرا‏‏ئع ابلاغ سب کچھ آل خلیفہ کے کنٹرول میں ہے اور آئين بھی اس طرح سے بنایا گيا ہے کہ جو صرف شاہی خاندان کے مفادات کا تحفظ کرے۔
انہوں نے تاکید کی کہ بحرین میں آبادی کے تناسب سے دنیا میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے باوجود ملت بحرین اپنا انقلاب جاری رکھے گي۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ ملت بحرین کا انقلاب ہرطرح کی بیرونی مداخلت سے محفوظ ہے اور عوام، ملک میں فرقہ واریت اور قبائيلی سیاست سے دور مساوی حقوق کے قائل ہیں۔ جمعیت وفاق ملی نے عوام سے مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button